10 جنوری، 2022، 6:02 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84608840
T T
0 Persons
ایرانی اداکارہ فرانسیسی فلم فیسٹیول کی جیوری کی سربراہ بن گئیں

تہران، ارنا – ایرانی نامور اداکارہ  'لیلا حاتمی' فرانس کے علاقے Vesoul میں منعقدہ 28ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی جیوری پینل کی سربراہ بن گئیں۔

ایرانی فلم ساز 'اصغر فرہادی' کی بنائی گئی فلم ' ''نادر کی سیمین سے جدائی' کی اداکارہ لیلا حاتمی' جنہوں نے برلن فلم فیسٹیول میں سلور ریچھ کا ایوارڈ کو حاصل کیا، کو فرانس کے28ویں بین الاقوامی فلمی میلے کی جیوری پینل کی چیئرمین منتخب کیا گیا۔

فیسٹیول کی جیوری کے دیگر اراکین میں فلسطینی ہدایت کار اور اسکرین رائٹر 'سوہا عراف'، فلپائنی ڈائریکٹر 'زیگ دولی' اور قازق ہدایتکار 'یرلان نورموخامبتو' شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 28واں بین الاقوامی ایشین فلم فیسٹیول یکم سے 8 فروری تک فرانس کے شہر وزول میں منعقد ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .